Add Poetry

شہرِ رسول پاک

Poet: Murtaza Zaman Gardezi By: Mubasher Nazar, Multan

شہرِ رسول پاک کو ھا سل ہوا عروج
جیسے بہار رت میں ہےگلزار کا عروج

سرور کی اہلیت نے صحرا کی گود میں
خود کو مٹا کے دین خدا کو دیا عروج

ہے جنت البقیع مین مدفون کون کون
کس کس کو دے گئی نگہ مصطفٰی عروج

بدعت نہیں ہے روضے کی جالی کو چومنا
پاتی ہے اس وسلیے سے میری دوعا عروج

وقت نماز سن جو رہے ہو شہادتیں
ملتا انہی سے دین کو ہے برملا عروج

ہیں اہل بیت پاک کے مدفن جہاں جہاں
اس شہر اس مقام کو بخشا گیا عروج

احمد کے جانثار ہیں حمزہ و مرتضٰی
تاریخ میں لکھی گئی جن کی وفا عروج

Rate it:
Views: 438
02 Nov, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets