کچھ ایسے بھی صاحب دیوان ہوتے ہیں
جن کے سخن کے سر پیر نہ کان ہوتے ہیں
جب ان کےسخن کو شہرت نہیں ملتی
پھر دن رات وہ پریشان ہوتے ہیں
خود نمائی کا بھوت ذہن پہ طاری ہوتا ہے
وہ خود ہی اپنے قدر دان ہوتے ہیں
ایسے بھی لوگ ہماری نظر سے گزرے ہیں
جو ظاہر میں پارسا اندر سے شیطان ہوتے ہیں
جو کسی انسان کو خوشی دے نہیں سکتےاصغر
وہی لوگ میرے سخن کا عنوان ہوتے ہیں