Add Poetry

صبر زینب

Poet: Taj Rasul Tahir By: Taj Rasul Tahir, Islamabad

صبر زینب کی انتہا ہی نہیں
آپ جیسا کوئ ہوا ہی نہیں

بنت زہراء و نور عین نبی
ایسی نسبت, اور کسی کی نہیں

بھائ پیارے حسین جیسے ملے
شیر یزداں کا سلسلہ ہی نہیں

وہ تو ایثار کا نمونہ ہیں
چند گھڑیوں کا آسرا ہی نہیں

ساتھ صحراء کربلا جیسا
اور مصاءب کا شائبہ ہی نہیں

اپنے دامن کے پھول وار دئے
ایسا صدقہ کہیں ہوا ہی نہیں

جاں سے پیارے گزر گئے جاں سے
اور دینے کو کچھ رہا ہی نہیں

اپنے ہاتھوں سنبھال کر لاشے
اپنے رب سے کوئ گلہ ہی نہیں

بھائ سجدے میں سر کٹا آئے
ان کا سجدے سے سر اٹھاہی نہیں

شکر رب جلیل کرتے ہوئے
تاج ! ان کے لبوں پہ آہ نہیں

ظالموں نے تو انتہا کر لی
صبر زینب کی انتہا ہی نہیں
آپ جیسا کوئ ہوا ہی نہیں

Rate it:
Views: 441
21 Nov, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets