Add Poetry

صد رشکِ خلد

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

شہ مدینہ بلا لیں در پر کہ میں بھی پیارا دیار دیکھوں
سنہری جالی وہ سبز گنبد وہ نور والے منار دیکھوں

مدینے جاتے ہیں جانے والے ، خوشی سے پھولے نہیں سماتے
کھڑا میں حسرت سے تک رہا ہوں،کرم ہو میں بھی مزار دیکھوں

دلوں میں ارماں مچل رہے ہیں ، کہ دیکھیے کب بلا وا آئے
گلاب و گلشن سے جو ہیں پیارے ، زہے مقدر وہ خار دیکھوں

جگادیں شاہا مرا مقدر ، سفر ہو میرا بھی سوئے طیبہ
کرم ہو صد رشکِ خلد آقا ، مدینے کی میں بہار دیکھوں

مجھے یقیں ہے یہی مُشاہدؔ ، نہ ہوگی تکلیفِ نزع کچھ بھی
شہ دنیٰ کا حسین روضہ ، جو میں دمِ احتضار دیکھوں
 

Rate it:
Views: 315
22 Dec, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets