من کی ہرچاہ میں کرتا ہوں حوالے تیرے
میرے ہم راہ ہوں ہرلحظہ اجالے تیرے
اسیرنفسی نے مجھے چھوڑا نہ کسی قابل
افسوس رہا اکثر میں تیری یاد سے غافل
اطاعت تو درکنار، تیرا حکم تک نہ جانا
مجھے رنگیں مزاجیوں کا ملا نت نیا بہانہ
صد شکر جو تونے نظر کرم کی مجھ پہ
اے مہرباں ہو میری جاں بھی نچھاور تجھ پہ