Add Poetry

ضرور اس کی نظر مجھ پہ ہی گڑی ہوئی ہے

Poet: عامر امیر By: Waqas, Sialkot
Zaroor Is Ki Nazar Mujh Pay Hi Gaarii Hui Hai

ضرور اس کی نظر مجھ پہ ہی گڑی ہوئی ہے
میں جم سے آ رہا ہوں آستیں چڑھی ہوئی ہے

مجھے ذرا سا برا کہہ دیا تو اس سے کیا
وہ اتنی بات پہ ماں باپ سے لڑی ہوئی ہے

اسے ضرورت پردہ ذرا زیادہ ہے
یہ وہ بھی جانتی ہے جب سے وہ بڑی ہوئی ہے

وہ میری دی ہوئی نتھنی پہن کے گھومتی ہے
تبھی وہ ان دنوں کچھ اور نک چڑھی ہوئی ہے

معاہدوں میں لچک بھی ضروری ہوتی ہے
پر اس کی سوئی وہیں کی وہیں اڑی ہوئی ہے

وہ ٹائی باندھتی ہے اور کھینچ لیتی ہے
یہ کیسے وقت اسے پیار کی پڑی ہوئی ہے

خدا کے واسطے لکھتے رہو کہ اس نے امیرؔ
ہر اک غزل تری سو سو دفعہ پڑھی ہوئی ہے

Rate it:
Views: 442
03 Apr, 2021
Related Tags on Amir Ameer Poetry
Load More Tags
More Amir Ameer Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets