Add Poetry

طلوعِ مہرِ خوش آثار دیکھنے کے لئے

Poet: Yawar Azeem By: Misbah Mushtaaq, Rawalpindi

طلوعِ مہرِ خوش آثار دیکھنے کے لئے
اُٹھا ہوں منظرِ کہسار دیکھنے کے لئے

مری نگاہ نیا آسمان چاہتی ہے
کبوتروں کی نئی ڈار دیکھنے کے لئے

یہ آئنہ کہ مکمل نہیں ہُوا روشن
بہت ہے پرتوِ فنکار دیکھنے کے لئے

فصیلِ شہر پہ لوگوں کی منتظر آنکھیں
مرے غنیم! تری ہار دیکھنے کے لئے

صبا کو کون بناتا ہے خوشبوؤں کی سفیر
چلا ہوں جانبِ گلزار دیکھنے کے لئے

میں شاعری کی رصد گاہ تک چلا آیا
تجھے ستارہ ء اظہار! دیکھنے کے لئے

Rate it:
Views: 395
23 Jan, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets