Add Poetry

عبادت گزار

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammmad Siddique Prihar, Layyah

رہتے ہیں میرے چمن میں سدا بہاروں کی طرح
آفتابِ نبوت کے اصحابِ گرامی ہیں ستاروں کی طرح

دہلیزِ اقدس محبوب کی شان ہی کچھ اور ہے
آتے ہیں پارسا بھی یہاں خطا کاروں کی طرح

میرے نبی کی ادائیں بہت پسند ہیں چاند کو
گھومتارہا ہے پیاری انگلی کے اشاروں کی طرح

دیکھے سنے ہوں گے تم نے وفادار بڑے بڑے
مگر کوئی نہیں ہے آقا کے وفاداروں کی طرح

جی بھر کے کی ہو جس نے زیارتِ رسول
کوئی بازار بتاؤ ہمیں مدینے کے بازاروں کی طرح

بھول جائیں مریض جو تکلیف اپنی مسیحا دیکھ کر
بن کر تو کبھی دیکھیے ایسے بیماروں کی طرح

دیکھے نہیں ہیں چشمِ فلک نے عبادت گزار ایسے
نہیں اٹھایا سرکربلا کے سجدہ گزاروں کی طرح


عشاقِ مصطفی کی نگاہوں کے لئے دنیا بھر میں
کوئی منظر نہیں گنبدِخضریٰ کے نظاروں کی طرح

کہیں گی سب امتیں میرے نبی کو محشر میں
آسرا اور نہیں ہے آج تمہارے سہاروں کی طرح

جائیں نہ جب تک غلام تیرے تیری محفل میں
گزرتا ہے وقت ان کا بے قراروں کی طرح


پیار کرے گا خالق بھی مخلوق بھی ہم سے
گزاریئے صدیقؔ زندگی اللہ نبی کے پیاروں کی طرح

 

Rate it:
Views: 372
13 Nov, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets