عشق کا انڈا

Poet: Zareef Jabalpuri By: Bakhtiar Nasir, Lahore

شعر ڈھلیں گے ڈھلتے ڈھلتے
دال گلے گی گلتے گلتے

راہ وفا میں عشق کا ٹٹو
اڑ جاتا ہے چلتےچلتے

حسن کے ہاتھوں عشق کا انڈا
جل جاتا ہے تلتے تلتے

ہجر کی گھڑیاں ناول پڑھ کر
ٹل جاتی ہیں ٹلتے ٹلتے

خانہ دل میں شمع محبت
ہو گئ ٹھنڈی جلتے جلتے

مرغ آبی خانگی مرغا
بن جاتا ہے پلتے پلتے

میرے عدو نے اپنی ساری
عمر گزار دی جلتے جلتے

Rate it:
Views: 555
17 Mar, 2013