عشق کا تجربہ ضروری ہے
ورنہ یہ زندگی ادھوری ہے
اک ترے حسن کی جھلک مل جائے
اور یہ کائنات پوری ہے
تجربے زندگی کا چہرہ ہیں
اور یہ چہرہ بہت ضروری ہے
عمر کی حد زمین کی گردش
اس سے ملنے کا سال نوری ہے
عرض کیا کیجیے جنوں کاہنر
کار بے فیض و بے حضوری ہے