Add Poetry

عشق کی کہانی اوراسلام -دعا

Poet: کلثوم ذوالفقار By: kalsoom zulifqar, Faisalabad

 عاجزانہ دل کی طلبگار ہوں
ذکرکرنے کو یارب تیار ہوں
دل میرا ہر لمحہ ہر حالات میں
ذکر الٰہی کرتی رہوں دن رات میں
دل کو ذکر کی وہ لذت عنایت کر
چلتے رہے صدا ہم تیری ہدایت پر
دل میرے کو توذکر کر عطا
ماحول بھی ہو جائے اس کا گواہ
عاجزانہ ماحول کی طلبگار ہوں
ذکرکرنے کو یارب تیار ہوں
یارب اس دعا کو لذت عطا کر
دن قیامت دور ہو خوف وڈر
قبر بھی روشن کرنا تو ہماری
روز محشر ہمیں دینا رحمت کی سواری
اپنے آگے کرنا ہمیں سرخرو
جدھر کرے نظر کھڑا ہو تو
ذکرکرنے کو یارب تیار ہوں
عاجزانہ زبان کی طلبگارہوں
ذکرکرنے کو یارب تیار ہوں
زبان کوذکر کا کر اتنا عادی
ہر لمحہ کرتی رہوں تیری ہی منادی
دل ہو زبان ہو یا ہو میری سماعت
میرا ہر اعضا کرے تیری ہی اطاعت
کل مسلم اور میرے اہل اورخاندان
دن قیامت دینا سب کو جنت میں مکان
عاجزانہ سوچ کی ہوں طلبگار
یارب تو رحیم ہے ہو جا غفار

Rate it:
Views: 341
22 Jun, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets