عیدکاموقع کلام محمدصدیق پرہار
ہرطرف ہے یہی تکرارعیدمبارک
تم بھی کہوایک بارعیدمبارک
نیالباس میٹھے پکوان اورچہل قدمی
یہ ہے خوشی کااظہارعیدمبارک
کرم ہے کتنااللہ کاکہ منائیں عید
روزہ خورسب روزہ دارعیدمبارک
پوچھاتوکہنے لگے آہ بھرکر
ہیں دل میں خواہشیں ہزارعیدمبارک
جستجومیں ہے کوئی راضی ہواللہ
اورکوئی مصروف لوٹ مارعیدمبارک
بدل گئے ہیں اندازعیدمنانے کے
نہیں ہے کسی کوانکارعیدمبارک
گزرہواجب میراوہاں خاموشی سے
کہہ رہے تھے گلیاں وبازارعیدمبارک
گاڑی نہ رہ جائے کہیں عیدنماز
جلدی سے ہوجاؤتیارعیدمبارک
عیدکاموقع ہے کچھ توخیال کرو
سمجھارہے تھے تاجروخریدارعیدمبارک
ترس آتا ہے مجھے ان بے چاروں پر
کرتے ہیں روزعیدبھی کاروبارعیدمبارک
مناتا ہے عیدکوئی کماتاہے عید
یہ ہے اپنااپنااختیارعیدمبارک
ہرمسلمان کوصدیقؔ صاحب ایمان کو
کہتے ہیں تیرے یہ اشعارعیدمبارک