پورے اک سال بعد آتا ہے رمضان
سنگ اپنے کتنی خوشیاں لاتا ہے رمضان
کوئی فائدہ اٹھاتا نہیں اس رمضان سے
تو کسی کو بہت کچھ دے جاتا ہے رمضان
بھٹک جاتے ہیں جو لوگ راہ حق سے
بھٹکے ہوؤں کو رستہ دکھاتا ہے رمضان
نیکی کی راہ پہ ہم کو چلاتا ہے رمضان
برائی سے ہم کو بچاتا ہے رمضان
ہوتے ہیں افسردہ جب جاتا ہے رمضان
جاتے جاتے عید کا تحفہ دے جاتا ہے رمضان