Add Poetry

عید کا دن ھے

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

آج تو مسکرا دو عید کا دن ھے
باغو پھول برساؤ عید کا دن ھے
رنجشو کو مٹاؤ نفرتوں کو ھٹاؤ
محبتیں جگاؤ عید کا دن ھے
بےسہاروں کے گلے لگ جاؤ
گھرگھر دیا جلاؤعید کا دن ھے
ضیافت میں غریبوں کو بلاؤ
بےکسوں کواپناؤ عید کا دن ھے
بچوں کو پیار سے عیدی دو
روٹھوں کو مناؤ عید کا دن ھے
یتیموں کو نئے کپڑے پہناؤ
خوشیاں مناؤ عید کا دن ھے
بزرگوں کو پوچھ آؤ درد بانٹو
اخلاص پھیلاؤ عید کا دن ھے
مسکینوں کو کھانا کھلاؤ
دوستی بڑھاؤعید کا دن ھے
نماز عید ادا کرو پیاروں کی قبروں پر جاؤ
جزبہءاخوت کو بڑھاؤ حسن عیدکا دن ھے

Rate it:
Views: 531
27 Jul, 2014
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets