Add Poetry

عید کیا ہوگی

Poet: MeeR Hassan khoso By: MeeR Hassan, JACOBABAD SINDH

اسی حالات میں ان غمزدوں کی عید کیا ہوگی
کسی نادار کے بھوکے بچوں کی عید کیا ہوگی

کبھی تن پے نہیں کپڑے کبھی چولہا نہیں جلتا
بتاؤ تو بھلا ان بےبسوں کی عید کیا ہوگی

نہ بلبل کے ترانے ہیں نہ خوشبو کے فسانے ہیں
خزاں چھائی ہے گلشن میں گلوں کی عید کیا ہوگی

ابھی تک منتظر ہیں چوڑیاں مہندی بھی کاجل بھی
نہیں پہنے گئے ان پائلوں کی عید کیا ہوگی

غم_دنیا غم_جاناں سے فرصت ہی نہیں ملت
غم_دوراں میں الجھے غمزدوں کی عید کیا ہوگی

ادھورے خواب آنکھوں کے ابھی تک ہیں ادھورے ہی
ادھوری رہہ گئیں ان چاہتوں کی عید کیا ہوگی

Rate it:
Views: 500
23 Jul, 2013
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets