Add Poetry

غزوہء ہند

Poet: NADIA TARIQ By: NADIA TARIQ, LHR

جو ہے آقا کا یہ فرمان، غزوہ ہند ہونا ہے
ہے اپنا دین اور ایمان، غزوہ ہند ہونا ہے

ابھی اِک آگ کے صحراکوہم نےپارکرناہے
ابھی اِک خون کے دریامیںدشمن کو ڈبونا ہے

اترنی ہیں ابھی میدان میں کفار کی فوجیں
ابھی اِک معرکہ بھی برسرِ پیکار ہونا ہے

وہ دیھو پہر ہوئی میدان میں آمد ملا یک کی
خدا کی قدرت و نصرت نے اپنے ساتھ ہونا ہے

اڑا دیں گے وہ پھر سے خاک ان مسندنشینوں کی
وہ جن کا تختِ شاہی اک چٹایی کا بچھونا ہے

ملے گا مرتبہ افضل شیادت کا مجاہد کو
جو غازی بن کے لوٹے گا وہ جنت کا نمونہ ہے

نہ ہو مایوس اے مسلم، مدینے کی طرف دیکھو
محمد اپنے رہبر ہیں، تو بیڑہ پار ہونا ہے

Rate it:
Views: 353
05 Sep, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets