Add Poetry

ففٹی ففٹی

Poet: Qamar Alam By: Qamar Alam, Abu Dhabi

کرنا ہے اب مل کے گزارہ آدھا آدھا ففٹی ففٹی
یہ ہے ہمارا وہ ہے تمہارا آدھا آدھا ففٹی ففٹی

دیکھوکرپشن میں بےایمانی اچھی بات نہیں ہوتی ہے
بات یہ ہم نے طے کرنی ہےآدھا آدھا ففٹی ففٹی

کیوں لڑتے ہیں آپس میں ہم ملکر کھانے میں برکت ہے
کھائیں گے اب ہم سب مل کرآدھا آدھا ففٹی ففٹی

کتنی مناسب ڈیل ہے یاروچارٹرآف ڈیموکریسی
کچھ ہم کھا لیں کچھ تم کھا لوآدھا آدھا ففٹی ففٹی

سوۓ ہوۓ ہیں سارے محافظ ستو کا کیا خوب اثر ہے
مل کر سارا ملک یہ کھا گۓ آدھا آدھا ففٹی ففٹی

ایک مبارک دینے والے نے یہ کہا تھا اک لیڈر کو
جو بھی ہؤا ہے خوب ہؤا ہے آدھا آدھا ففٹی ففٹی

قوم قمرکیا خوب پھنسی ہے جمہوری چکر میں دیکھو
ہنس بھی رہی ہے رو بھی رہی ہے آدھا آدھا ففٹی ففٹی

Rate it:
Views: 531
23 Oct, 2016
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets