قاسمِ روزگار

Poet: Dr.Muhammed Husainb Mushaid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

تاج داروں کے تاج دار ہیں آپ
غم کے ماروں کے غم گسار ہیں آپ

آپ کے مِثل ہو نہیں سکتا
رب کے وہ شاہ کار ہیں آپ

آپ کے لب پہ ’لا‘ نہیں آتا
قاسمِ روزگار ہیں آپ

آپ ہیں اصلِِ عالمیں آقا
نائبِ کردگار ہیں آپ

میری شہرت ہے آپ کا صدقہ
میری عزت مرے وقار ہیں آپ

یہ مُشاہدؔ ہو کس لیے بے کل
بے قراروں کے جب قرار ہیں آپ

Rate it:
Views: 468
17 Nov, 2012
More Religious Poetry