نور چہرے کا عزیزو ہے نماز
قلب کی تسکین دیکھو ہے نماز
جو برے ہیں فعل ان سے روکتی
بڑھ کے انساں کو ہے خود یہ ٹوکتی
فرض ہے ہم پر پڑھیں ہم شوق سے
اس کو پٹھنے سے ملیں گے فائدے
کام یابی ہے نمازی کے لئے
شوق سے پانچوں نمازیں جو پڑھے
یہ دعا ہے وشمہ ہر دم ہے مری
اس کے صدقت پاؤں سچی روشنی