تو نے الله سے یہ کہہ کے وطن مانگا تھا
غلبہ اس خطہ میں اسلام کو حاصل ہوگا
اس میں قرآن کے احکام کریں گے جاری
یہ وطن عظمت اسلام کا حامل ہوگا
اور الله نے جب پاک وطن بخش دیا
اپنے ہر عہد کو پیمان کو توڑا تو نے
اپنی ہر ایک روایت سے بغاوت کر کے
رشتہ مہر و وفا غیر سے جوڑا تو نے
ظلم اپنوں پہ کئے حرص و ہوس کے بل پر
ذکر اصلاح کیا وجہ خرابی بن کر
حلقہ کفر سے الفت کی بڑھائیں پینگیں
درس اخلاق دیا تو نے شرابی بن کر