قومی نوحہ

Poet: Muhmmad Zaki Kafi(R.A) By: Bent-E-Hussain, D.G.khan

حادثہ سخت بہت سخت ہے رو لے اے دل
خشک آنکھیں ہیں انھیں خون سے دھولے اے دل

ایک طوفان بلا بن کے قیامت ٹوٹا
قوم گرداب میں کھاتی ہے جھکولے اے دل

قصہ گلشن برباد سنا ماتم کر
خوب دل کھول کے رو نالہ و شیون کر لے

آسمانوں کو ہلا آہ و فغاں سے لیکن
کچھ سکون ہو تو ذرا ذہن کو روشن کر لے

غور کر اس پر کہ کیوں ایسی تباہی آئی
کس لیے نور پہ غالب یہ سیاہی آئی

کیوں کڑے وقت میں کام آئی نہ طاقت کوئی
کیوں نہ امداد کو تائید الہی آئی

Rate it:
Views: 565
18 May, 2010
More Religious Poetry