Add Poetry

لائے اسلام پیارے محمد ﷺ

Poet: ڈاکٹر صبا غزالی By: ڈاکٹر صبا غزالی, Karachi

حق کی بات لائے محمد ﷺ
قرآن بھی ساتھ لائے محمد ﷺ
اُخُوَّت مُساوات روا داری
یہ پیارے اخلاق لائے محمد ﷺ

اللہ سے سکھائی محبت
بتلائی ہمیں انسان کی عَظْمَت
دل میں ہمارے ڈالی چاہت
کہ پائیں ہم ایمان کی لَذّت

ضابطہء حیات دی
ہر مفلس کا ساتھ دی
سکھلائی پرواز ہمیں
اک رستہء اِطاعَت دی

جہالت کے اندھیروں میں
لوگوں سے کہا اُنھوں نے
نہ پڑو تم غفلت میں
ایمان ہے اللہ کی وحدت میں

کوئی معبود اس کے سوا نہیں
کوئی موجود اس کے سوا نہیں
وہ اکیلا خالق ہے
کوئی وَدُود اس کے سوا نہیں

سب یکسر تبدیل ہو
دشمن بھی ذلیل ہو
چھایا اسلام دنیا پہ
کامیاب نہ عَزازِیل ہو

وہ رستہ دکھا گئے ہمیں
باتیں سچی بتا گئے ہمیں
ہم ہی ٹھہرے برے کہ سنو
ورنہ وہ تو سب سکھا گئے ہمیں

اسی لیے ہمارے ہیں یہ حالات
دشمن دے رہا ہے ہمیں ہر دم مات
اسی لیے نہ آئے مدد خُدا داد
ہوئے نافرماں مُسْلِمِین و مُسْلِمَات

سنو پیغام لائے محمد ﷺ
اللہ کا انعام لائے محمد ﷺ
نعمت ہوئی ہم پہ تمام
پیارا اسلام لائے محمد ﷺ

تو جو چاہو اللہ کا انعام
سنو تم کرو بس اک کام
نایاب اپنائو تم حیات محمد ﷺ
نہ لوٹو گے کبھی پھر تم ناکام

Rate it:
Views: 2
16 Apr, 2025
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets