جہاں فکرو نظر لاالہ الاالله
متاع اھل خبر لاالہ الاالله
یہ ذکر حق کی متاع عزیز کیا شے ہے
نہیں کسی کو خبر لاالہ الاالله
زہے نصیب یہ دولت اگر مجھے مل جائے
ہو لب پہ شام وسحر لا الہ الاالله
نجوم وشمس و قمر بھی فریب دے نہ سکے
خلیل کی ہے نظر لاالہ الاالله
کہیں بھی بحر معاصی میں غرق ہو جاتے
نہ ہوتا ساتھ اگر لاالہ الالله
ہر ایک ذرہ ہے مصروف یاد حق کیفی
وہ برگ ہو کہ شجر لاالہ الاالله