شادی کو میرے ساتھ وہ ویسے ہے رضامند
پر کیا کروں کہ شہر ہیں سب اسکو ناپسند
میں نے کہا کہ بہت عالی شان ہے ملتان
کہنے لگی کہ گرمی سے نکلے گی وہاں جان
میں نے کہا گجرات میں کیا گھر خرید لیں؟
کہنے لگی اب رکھا ہے کیا ق لیگ میں
میں نے کہا کہ شہر بہت خوب ہے جہلم
کہنے لگی کہ ہاں ہاں کرا دو میرا چہلم
میں نے کہا اسلام آباد کیا کمال ہے
کہنے لگی دھرنوں سے جینا محال ہے
میں نے کہا کہ فیصل آبادی نہ بنا دوں؟
کہنے لگی تو لوموں کی کھٹ کھٹ کا کیا کروں؟
میں نے کہا قصور ہے بہتر حضور جی
کہنے لگی کہ میں نے کیا کیا قصور جی؟
میں نے کہا کچھ سوچ کر رحیم یار خان
کہنے لگی کہ مار نہ کھا لینا میری جان
میں نے کہا تو گوجرانوالا میں نہ لیں مکان؟
کہنے لگی کہ بننا نہیں مجھ کو پہلوان
میں نے کہا کہ لاڑکانے میں ہے کیا سکوں
کہنے لگی کہ یوں مجھے لڑھکا رہے ہو کیوں؟
میں نے کہا کہ شہر ہے اک اور بھی ۔۔لیہ
کہنے لگی دماغ کا نہ توڑ دوں پہیہ
میں نے کہا کہ شہر ہے کیا خوب پشاور
کہنے لگی مر جاؤنں گی میں چھت سےکود کر
میں نے کہا برئی کیا بتلاؤ ہے جھنگ میں
کہنے لگی کہ رکھو گے کیا حالت جنگ مین؟
میں نے کہا سرگودھا ہے اک شہر بے مثال
کہنے لگی جہاز نہ کر ڈالیں برا حال
میں نے کہا سیالکوٹ کو نہ جاؤ گے؟
کہنے لگی فٹبال کیا مجھ سے سلاؤ گے؟
میں نے کہا نظارے ہیں کیا خوب اٹک کے
کہنے لگی کہ جان نہ دے دوں گی لٹک کے
میں نے کہا تو شیخو پورہ کا نہ سوچ لوں؟
کہنے لگی جناب کی ہڈیاں نہ نوچ لوں؟
میں نے کہا کراچی بھی تو زیر غور ہے
کہنے لگی کہ نہ جی نہ۔۔لاہور لہور ہے