Add Poetry

لطف زندگی

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

جوتیری یادمیں محفل سجایا نہیں کرتے میلادکی بزم میں کبھی بھی آیا نہیں کرتے
تیری الفت میں جولولگایا نہیں کرتے حقیقت میں وہ لطف زندگی پایانہیں کرتے
سجویادمصطفی سے دل کوبہلایانہیں کرتے
کرتے ہیں صبروہ شورمچایانہیں کرتے چوٹ لگے انہیں کسی کوبتلایا نہیں کرتے
دکھڑاسنانے کسی کے پاس جایا نہیں کرتے زباں پرشکوہ ء رنج والم لایا نہیں کرتے
نبی کے نام لیواغم سے گھبرایانہیں کرتے
اس درکے سواکہاں ملتاہے بے مانگے دکھاؤ ایسی جگہ ہمیں جہاں ملتاہے بے مانگے
چلوچلیں دیارمصطفی وہاں ملتاہے بے مانگے یہ دربارمحمدہے یہاں ملتاہے بے مانگے
ارے ناداںیہاں دامن کوپھیلایا نہیں کرتے
جھکتے ہیں سرشاہوں کے اسی چوکھٹ پر بن جاتی ہے ہرایک کی بگڑی چوکھٹ پر
بڑی چاہتوں سے پہنچاہے ابھی چوکھٹ پر ارے اوناسمجھ قربان ہوجا ان کی چوکھٹ پر
یہ لمحے زندگی میں باربارآیا نہیں کرتے
گزریں ریاض الجنۃ میں ان لمحوں کاکیا کہنا ملتے ہیں دررسول سے ان ٹکڑوں کا کیا کہنا
بٹ رہی ہے جوخیرات وسعتوں کا کیاکہنا یہ درباررسالت ہے یہاں اپنوں کا کیاکہنا
یہاں سے ہاتھ خالی غیربھی جایانہیں کرتے
لوٹاتے نہیں خالی علی اوربتول ایسے ہیں محافظ دین کے اہلبیت رسول ایسے ہیں
نہیں رکھتے دل میں کوئی ملول ایسے ہیں محمدمصطفی کے باغ کے سب پھول ایسے ہیں
جوبن پانی کے تررہتے ہیں مرجھایانہیں کرتے
کچھ بھی نہیں بگاڑسکتاان کا کوئی حاسد رشک کرتے ہیں ان کی قمست پرسب زاہد
دھنی ہیں مقدرکے سکندرصدیق خداشاہد جوان کے دامن رحمت سے وابستہ ہیں اے حامد
کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے

السلام علیکم یہ نعتیہ کلام پہلے بھی آن لائن ہے مگراس کا صرف مطلع ہی آن لائن ہے اس لیے اس نعتیہ کلام کودوبارہ بھیج رہاہوں

Rate it:
Views: 351
24 May, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets