لوگوں کا مال
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMمجھے جھوٹی تعریفوں سے مکھن لگانا آگیا ہے
 جھوٹے لوگوںسے یاری نبھانا آ گیا ہے
 
 میری پہلے بھی کافی بری عادتیں تھیں
 اب مجھے لوگوں کا مال دبانا آ گیا ہے
 
 گرنے والوں کو میں کبھی اٹھاتا نہ تھا
 جو نظروں سے گرجائیں انہیں اٹھانا آ گیا ہے 
 
 جو میرے پیچھے پڑی رہتی تھی ہر پل
 ایسی ہستیوں سے مجھے جان بچانا آ گیا ہے 
 
 کئی سالوں سے رومانی فلمیں دیکھتے
 اب ہمیں بھی دل لگانا آ گیا ہے
 
 جب سے کسی سے ہوئی ہیں آنکھیں چار
 تب سے اصغر کو بھی آنسو بہانا آ گیا ہے
More Funny Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 