لوگوں کے دلوں میں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اپنی زندگی میں ایسا کوئی کام کر جاؤ
لوگوں کے دلوں میں پیدا مقام کر جاؤ

پیارے رب کی مخلوق سے پیار کرو
ہر کسی کے دل میں پیدا احترام کر جاؤ

خدا کے سوا جن کا کوئی سہارا نہیں
اپنی کل پونجی ایسے لوگوں کے نام کر جاؤ

مرنے کے بعد بھی دنیا تمہیں یاد رکھے
خدمت خلق کا کوئی ایسا اہتمام کر جاؤ

جسے سن کر ہر کوئی جھوم اٹھے
سبھی کے نام کوئی پیارا سا پیغام کر جاؤ

Rate it:
Views: 449
31 Mar, 2011
More Religious Poetry