آنکھوں یں اتر آیا مدینہ ۔ زہے نصیب
لو آگیا ہے پاک مہینہ ۔ زہے نصیب
رحمت خدا ی برس رہی ہے چہار سو
سیراب ہو کے کر رہی ہے زندگی وضو
ہر سمت اب سنائی دے قرآں کی تلاوت
پھر کھل اٹھا ہے عالم جلوہ ء رنگ و بو
کہتے ہیں اسی جینے کو جینا ۔ زہے نصیب
آنکھوں میں اتر آیا مدینہ ۔ زہے نصیب
اے مومنو معبود کی رحمت سمیٹ لو
اس رب کائنات کی الفت سمیٹ لو
دیتے ہیں صدا فلک سے سب حورو ملائک
ہر لحظہ ذولجلال کی جنت سمیٹ لو
لبریز کر لو نور سے سینہ ۔ زہے نصیب
لو آگیا ہے پاک مہینہ ۔ زہے نصیب