لو سر میں لگاڈالا گنجے نے خضاب آخر

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

اٹھتے ہیں حجاب آخر ۔گرتے ہیں عذاب آخر
لو سر میں لگا ڈالا گنجے نے خضاب آخر

کیا کڑ کڑ مرغوں کی کیا میں میں بکروں کی
انسان کی داڑھوں میں بنتے ہیں کباب آخر

آ تجھ کو بتاتا ہوں کیا راشی کی عادت ہے
لیتا ہے ڈکار اول ۔ پیتا ہے شراب آخر

سب سبز ستاروں کو مٹی میں دفن کر دو
ریوڑ کے ریوڑ کا کر لیں گے حساب آخر
 

Rate it:
Views: 641
29 Jun, 2011