مالا جپنے

Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahore

جن کے جاتے ہیں بگڑ اپنے
وہ دیکھتے ہی رہیں پھر سپنے

جن سے ملک کی ایسی تیسی
جمہور کی لگے پھر مالا جپنے

پہلے تھے ہم گل کی مانند
اب خار کی طرح لگیں کھٹکنے

آیا جو انکو کبھی خیال ہمارا
لگا پھر غصے سے وجود تپنے

نیند نہ پوری ہو جنکی ناصر
سوویں وہ جا کر دفتر اپنے

Rate it:
Views: 479
29 Sep, 2011