Add Poetry

مالک ہے ایک سب کا اس کو ہی پوجنا ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر , Mumbai

مالک ہے ایک سب کا اس کو ہی پوجنا ہے
اُس کے سِوا کسی کو بالکل نہ پوچھنا ہے

ہر شے کا وہ ہے خالق ہر شے پہ وہ ہے قادر
نہ اُس کو نیند آتی نہ اُس کو اونگھنا ہے

سب کی سمجھ سے باہر کاریگری ہے اُس کی
اُس سے کبھی بھی اپنا ناطہ نہ ٹوٹنا ہے

اُس کا کرم جو ہو تو لگ جائے پار کشتی
اُس کا کرم نہ ہو تو کشتی کو ڈوبنا ہے

اُس سے ہی آس اپنی سب سے ہی یاس اپنی
اُس کی ہی رحمتوں کو ہر آن لوٹنا ہے

مرنا کسی کا جینا سب فیصلے اُسی کے
اس کے ہی فیصلے پر ہم کو نہ اُوبْنا ہے

اُس کے کرم کا ہر دم محتاج ہی اثر ہے
اُس کا کرم ہو شامل تو پھلنا ہے پھولنا ہے

Rate it:
Views: 2
20 Feb, 2025
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets