Add Poetry

ماموں امی کہہ رہی ہیں آج افطار ہمارے ساتھ کرنا

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachi

ماموں امی کہہ رہی ہیں آج افطار ہمارے ساتھ کرنا
رمضان کا موقع ہے کچھ دیر ہمارے ساتھ گزارنا
ہاں ماموں یہاں آتے ہوئے تکلف بالکل نہ کرنا
ہم لوگ سب کچھ بنارہے ہیں آپ کچھ بھی نہ لا نا

صرف تین درجن سموسے، چار درجن کیلے ١٢ بوتلیں پیپسی کی لے آنا
حج سے واپسی پر کجھوریں لائیں تھیں وہ بھی لے آنا
امی کہہ رہی ہیں ماموں کی عادت ہے کچھ نہ کچھ ساتھ لے آنا
آج ایسا نہیں کرنا بس آپ صحیح ٹائم پر آجانا

ہاں اپنی بھانجی کی پسند کی مرچیں اور مٹھائی ضرور لانا
مامی مصروف ہیں اور بچوں کا موڈ نہیں، تب آپ ہی اکیلے آجانا
اچھا نہیں اس طرح مامی کو ناراض کردینا
ان کی بنائی ہوئی تھوڑی سی افطاری لے آنا

ماموں تکلف بالکل نہیں کرنا بس آپ آجانا
ہمارے گھر افطاری ہے آپ ضرور آجانا

Rate it:
Views: 1373
21 Aug, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets