بڑی رحمتوں کا مہینہ ہے رمضان
مہینوں میں جیسے نگینہ ہے رمضان
رکھو دن کو روزے سنو رات قرآن
تیری زندگی کا قرینہ ہے رمضان
لٹاتا ہے رحمت خداوند باری
اسے لوٹ لو کہ خزینہ ہے رمضان
گناہ کے بھنور سے نکلنا جو چاہو
خدا نے دیا جو سفینہ ہے رمضان
تیری خوش نصبی تیری لرزشوں کو
چھپا لے جو خود میں وہ سینہ ہے رمضان