مبارک ہو سب کو ماہ رمضان کی
آج آزادی ختم ہو گئی ہے شیطان کی
الله کےآگےجھولیاں پھیلائیں گے
سب لوگ مرادیں دل کی پائیں گے
مبارک ماہ میں اپنی عاقبت سنوار لو
یتیموں کی مددکرکےدعائیںبےشمار لو
گلیاں سجی ہیں رونق ہے بازاروں میں
اتنی رونق نا دیکھی کبھی گلزاروں میں
اب تو موسمی نمازی بھی لوٹ آئیں گے
دوکاندار قیمتیں مرضی سےلگائیں گے