مجھےمرچی بھرےکوفتے کھلاکہ روئے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمجھےمرچی بھرے کوفتے کھلا کےروئے
اس کےبعد مجھےپانی پلا پلاکے روئے
ہم ان کےسامنےتو پھنے خاں بنے رہے
مگر اپنے غریب خانے پہ جا کے روئے
اس پتھر کو میرےآنسو موم نہ کر سکے
ہم بھی آنکھوں میں گلیسرین لگا کےروئے
گھر مں چھپ چھپ کےرونےسےکیاحاصل
بھری بھیڑمیں چاندنی چوک جا کے روئے
ایک دولتمند سے اس کی شادی کے دن
باراتیوں کےلیےکرسیاں لگا لگا کےروئے
More Funny Poetry






