مجھے دھوکہ میرا دل جانی دے گیا

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

مجھے دھوکہ میرا دل جانی دے گیا
خشک آنکھوں کووہ پانی دے گیا

نہ جانے کیسے ڈھونڈوں گے اسے
مجھے تصویر وہ پرانی دے گیا

کسی کو کیسے یقیں آئے ہماری محبت کا
مجھے کوئی نہ وہ نشانی دے گیا

اسے کتنی فکر تھی میری تنہائی کی
دل بہلانے کو شاعری بھی پرانی دے گیا

پیار سے جسے بکرو کہتی تھی میں
وہی ظالم میری قربانی دے گیا

دعا ہے کہ وہ سدا خوش رہے اصغر
جاتے جاتے نہ کوئی شام سہانی دے گیا

Rate it:
Views: 602
09 Sep, 2008