اب جو بھی چاہے تو مری رندی کو نام دے
مجھ کو شراب عشق محمد کا جام دے
حکم رسول پر کریں قربان جان بھی
جذبہ وہ ہم کو مثل صحابہ کرام دے
آقا اما م ہوں وہی افضل نماز ہے
اولا مگر اذان جو حبشی غلا م دے
باد صبا گزر جو دیار نبی سے تو
میرے نبی کو میرا درود و سلا م دے
جس کے نصیب میں ہے وہ ایمان لا ئے گا
تیرا حسن ہے فرض نبی کا پیام دے