Add Poetry

محبت جب حد سے بڑھتی ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

محبت جب حد سےبڑھتی ہے پھر رسوائی ہوتی ہے
کبھی معشوقہ کے بھائیوں کے ہاتھوں پٹائی ہوتی ہے

جس پڑوسن کے ڈر سے میں نقل مکانی کرتا ہوں
کچھ دنوں بعد ویسی ہی محترمہ میری ہمسائی ہوتی ہے

میری درخواست پہ وہ ملاقات کا وقت بڑھا دیتے ہیں
اب حسن کی عدالت میں ایسے میری سنوائی ہوتی ہے

اس کی شادی کے لیے جب کوئی نیا رشتہ نہیں آتا
پھر دوسری بیویوں سے اس کی لڑائی ہوتی ہے

دن رات سب کی فرمائشیں پوری کرتے کرتے
کچھ یوں اصغر کی جیب کی اکثر صفائی ہوتی ہے

Rate it:
Views: 444
27 May, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets