محبت میں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMمحبت میں یہ حالت ہے اس مرجانے کی
 بھوکا سو جاتا ہے طلب نہیں رہتی کھانے کی
 
 اب تو فون پہ ہی کافی ڈانٹیں پڑ جاتی ہیں
 آرزو نہیں رہتی کسی کے گھر جانے کی
 
 اک شمع کی صورت جلتا ہوں رات بھر
 تیرے ہجر میں یہ کیفیت ہے پروانے کی
 
 تیری خاطر ساری دنیا کو چھوڑا میں نے
 اب کہتی ہو کوئی ضرورت نہیں یہاں آنے کی
 
 اتنےدکھ سہے ہیں تیرے پیار میں ہم نے
 اب خواہش نہیں رہی تمہیں پانے کی
More Funny Poetry







