محبت کا آغاز
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamمحبت کا آغاز کرتے ہیں انجام نہیں کرتے
ہم ہیں سوچ کر کوئی بھی کام نہیں کرتے
کام کاج میں گزرتا ہے سارا دن اپنا
اپنی شام کسی بےوفا کے نام نہیں کرتے
آج اس کے دل میں کل اس کے دل میں
ہم ایک ہی جگہ زیادہ قیام نہیں کرتے
ہمارے بارے دوست بہت کچھ کہتے ہیں
ایسی باتوں کے لیے نیندیں برباد نہیں کرتے
وہ کہتی ہے میرے خیالوں میں دوڑتے رہتے ہو
کیا اس گرمی میں تم آرام نہیں کرتے
More Funny Poetry






