Add Poetry

محبت کا الگ اپنا جہاں ہے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

سمندر ہے زمیں ہے آسماں ہے
کہ مصنوعات میں صانع نہاں ہے

عطا ہو جائے گر چشمِ بصیرت
تو ہر ذرّہ اُسی کا ترجماں ہے

یہاں غم ہے نویدِ شادمانی
محبت کا الگ اپنا جہاں ہے

سماسکتا نہیں کون و مکاں میں
دلِ مومن مگر اُس کا مکاں ہے

ہے فیصلؔ پر کسی کی مہربانی
جبھی تو سارا عالم مہرباں ہے

Rate it:
Views: 411
04 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets