Add Poetry

محبوب میرے

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

الفت رسول لودل میں بسا اورزیادہ بلندکرتے رہودرودوں کی صدا اورزیادہ
ہوگی تم پراللہ کی عطاء اورزیادہ ہوجاؤقریب ان کے ذرااورزیادہ
ہوجائے گانزدیک خدااورزیادہ
کرتا ہی رہوں فرض محبت یوں ادامیں پوچھاجب خالق نے کیاکرتا رہامیں
سنادوں گانعت رسول روزجزاء میں جی بھرکے کروں محمدکی مدح وثناء میں
یارب تومیری عمربڑھااورزیادہ
نعرہ رسالت لگاتے ہوئے حشرمیں اٹھوں گا قیامت میں بھی دم مدینے کابھروں گا
لے چلومدینے مجھے فرشتوں سے کہوں گا جنت کومدینہ پہ میں قربان کروں گا
گھرہوگاقریب ان کے میرااورزیادہ
عزت بخشی ہے ڈال کررحمت کی ردائیں ملتی ہیں دربارمصطفی سے مجرموں کوجزائیں
رب فرمایاخطاکاردرمحبوب پرچلے آئیں ہم جوں جوں خطاؤں پہ کریں اورخطائیں
بخشش کی وہ کرتے ہیں دعااورزیادہ
بلالیا ہے آقانے قسمت پہ اپنی جھومو شہرنبی کی گلیوں میں ادب سے گھومو
جاؤگے مالامال ہوکردنیا کے محرومو روکیں گے دربان کہ جالی کونہ چومو
آئے گاغلاموں کومزہ اورزیادہ
فرمائیں گے انبیاء کسی اورکے پاس جائیں کہیں گی سب امتیںیارسول اللہ آج بچائیں
رب فرمائے گامحبوب میرے سرکواٹھائیں دوڑیں گے فرشتے ہمیں دینے کوسزائیں
سینے سے لگالیں گے پیااورزیادہ
تمنا ہے صدیقؔ کے سینے میں میرے مولا بیٹھ کرعشق کے سفینے میں میرے مولا
دیکھیں گنبدخضریٰ اسی مہینے میں میرے مولا مدفن بنے ناصرؔ کامدینے میں میرے مولا
جنت کی وہاں لگتی ہے ہوااورزیادہ

Rate it:
Views: 484
17 Sep, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets