محفوظ ہیں بھارت میں ابھی نقش ہمارے
موڑے ہیں یہاں ہم نے کئی وقت کے دھارے
دیوار قلعہ لال سے ملتی ہے شہادت
ٹھرے تھے مسلمان کبھی جمنا کے کنارے
توحید سے کانپ اٹھا صنم خانہ بھارت
اٹھے تھے مسلمان جب اللہ کے سہارے
اسلام کے فرزند بھی شمشیر بکف ہیں
آئیں تو مقابل ذرا بھارت کے دلارے
اک آگ بھڑک اٹھیگی جل جائیگا بھارت
توپوں سے میری برسیں گے دوزخ کے شرارے
وقت آنے پہ لڑ جائینگے ہم دشت و جبل سے
کشمیر کے جانباز جوانوں کی قسم ہے
بھارت کو دکھا دینگے جہنم کے نظارے