Poetries by محمد اسامہ سرسری
وہ ان کے بات کرنے کی ادائیں یاد آتی ہیں وہ ان کے بات کرنے کی ادائیں یاد آتی ہیں
وہ خاموشی کی پیاری سی فضائیں یاد آتی ہیں
وہ ان کا دست برداری سے پہلے مانگنا ہم کو
وہ بعد از اشک شوئی بھی دعائیں یاد آتی ہیں
وہ ان کا روٹھنا پیہم ، وہ دل کی بے کلی ہردم
مگر اب دل کو وہ ساری عطائیں یاد آتی ہیں
نہ یاد آئی برائی سوچنے پر بھی کبھی ان کی
بھلے ان کی بھلی یادیں بُھلائیں یاد آتی ہیں
نگاہیں دیکھتی رہ جاتیں ، دل سب کچھ سمجھ لیتا
بہت باتیں ہیں ہم کیا کیا گنائیں یاد آتی ہیں
وہ غصہ پینا ، غم کھانا ، جفاؤں کا مزہ چکھنا
محبت کے چمن کی سب غذائیں یاد آتی ہیں
اسامہ! ان کی یادوں سے ہمیشہ پوچھتے ہیں ہم
کہ یہ گھڑیاں انھیں بھی کچھ بتائیں یاد آتی ہیں محمد اسامہ سرسری