صدیوں کی ایک پل میں مسافت جو طے کریں
وہ را ہ نورد عرش محمد رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں
چوکھٹ پہ جن کی بن کے سوالی ہے سب جہاں
وہ شاہ دو جہان محمد رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں
رحمت بنا کے جن کو ہے نازل کیا گیا
پیکر وہ عظمتوں کے محمد رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں
پیچھے ادب سے جن کے کھڑے ہوگئے سبھی
نبیوں کے وہ امام محمد رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں
امت کے عاصیوں کی حشر میں امید کا
سب سے بڑا نشان محمد رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں
ہم بیکسوں کے والی مسیحائے دوجہاں
طیبہ کے وہ مکین محمد رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں
کرتا ہوں انکی شان بیاں پڑھ کے میں درود
میرے نجات راہ محمد ر سول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں
اشہر کی لاج آپکے قدموں سے منسلک
لجپال مہاراج محمد رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہیں