محمد ہیں محمد ہی محمد

Poet: خواجہ طہٰ عامر نظامی By: Taha Nizami, Karachi

محمد سر بسر حمدِ خدا ہیں
محمد جانِ ہر حمد و ثناء ہیں
محمد ہیں محمد ہی محمد
محمد مصطفٰی ہی مصطفٰی ہیں
محمد مالکِ کوثر ہیں محمد
محمد ساقیٔ ہر دو سرا ہیں
محمد ہی محمد معینِ دوجہاں
محمد ہی محمد مشکل کُشا ہیں
محمد ہی حبیب ربِّ اکبر
محمد ہی کریمِ دو جہاں ہیں
محمد ہی محمد شافع محشر
محمد ہی شفیعِ روزِ جزا ہیں
محمد ہی محمد محبوبِ عالم
محمد جانِ عالم دو جہاں ہیں
محمد طہٰ یس ہیں محمد
محمد ذاتِ وجہہ دو سرا ہیں
 

Rate it:
Views: 513
15 Apr, 2020
More Religious Poetry