Add Poetry

مدحتِ مصطفیﷺ

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

آقا ﷺسے جس کو سچاپیار ہوتا ہے
بیڑا اُس کا تو پھر پار ہوتا ہے

مشکل جب بھی زندگی میں کوئی آتی ہے
مشکل کُشااس کا تو پھر سرکار ﷺہوتا ہے

جہاں مل جاتا ہے ہر اک کو بن مانگے
مرے مصطفی ﷺ کا ایسا دربار ہوتا ہے

دنیا کے رنج و غم سے آزاد ہو جاتا ہے وہ
مرے آقاﷺ کے عشق میں جو گرفتار ہوتا ہے

جان و دل رب کو بہت عزیز ہو تا ہے
جو مصطفیﷺ کے قدموں پہ نثار ہوتا ہے

اُنﷺ کا نام لیتے ہی مل جاتی ہے شفا
زمانے میں جو جتنا بھی بیمار ہوتا ہے

ان کی محبت میں وہ پھول لگتے ہیں
زندگی کی راہ میں جو بھی خار ہوتا ہے

دونوں جہاں میں وہ سرخرو ہو تا ہے کاشف
آقاﷺ کی محبت میں جو سر شار ہوتا ہے

Rate it:
Views: 440
25 Aug, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets