Add Poetry

مدحتِ مفتی خلیل

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi, Hyderabad

کس طرح سے ہو بیانِ عظمتِ مفتی خلیل
مرشدوں نے ہے بڑھائی رفعتِ مفتی خلیل
برکتِ برکات سے سرشار ہو کر دہر میں
برکتیں پھیلارہی ہے برکتِ مفتی خلیل
چار سو سکہ جما ہے اُن کے علم و فضل کا
علم و الوں پر عیاں ہے حکمتِ مفتی خلیل
’’احسن البرکات‘‘ جن کی زندہ ہے اک یادگار
پارہا ہے اِک زمانہ برکتِ مفتی خلیل
آپ کی نعتوں میں ہے رنگِ رضا ، عکسِ حسن
ہیں سراپا فیضِ حساں حضرتِ مفتی خلیل
دیکھنے والے یہی کہتے ہیں بے شک دوستو!
اب بھی نظروں میں ہے رقصاں صورتِ مفتی خلیل
بھول سکتے ہیں نہیں ،تھے وہ سراپا مہرباں
سنیوں کو یاد ہے سب شفقتِ مفتی خلیل
آپ کی تصنیف اور فتوؤں میں پنہاں بحرِ علم
کیوں نہ ہو پھر چار جانب شہرتِ مفتی خلیل
احسن العلماء بھی جن سے پیار کرتے تھے بہت
فیضِ مارہرہ سراپا حضرتِ مفتی خلیل
صدقے جاؤں حضرتِ احمد میاں کے دوستو!
بالیقیں جو ہیں امینِ نسبتِ مفتی خلیل
نام لیوا ہے مُشاہدؔ سلف کا تو، شاد ہو
آج تو نے خوب لکھّی مدحتِ مفتی خلیل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Rate it:
Views: 287
31 Mar, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets