میرے آقاﷺ کا ہی در ہے جہاں ہر دکھ کی دوا ملے
جہاں پہ ہر اک کو قبول اس کی ہر دعا ملے
دنیا میں گر کوئی تھک گیا ہے کھا کھا کے ٹھوکریں
مرے مصطفیﷺ کے در پہ آئے، یہاں ہر مرض کی شفا ملے
میرے آقا تو کریم ہیں ، روؤف و رحیم ہیں سب کے لئے
ایسا کبھی ہوا نہ کہ وہ کسی سے خفا ملے
زندگی میں تو سبھی چاہت کے طلبگار ہوتے ہیں مگر
اُن کے جیسی کہیں سے اور نہ کسی سے وفا ملے
جان لیتے ہیں وہ تو مرادیں دل کی
در پر انہی کے جاؤ ، وہاں سب کچھ مانگے سوا ملے
میرے مصطفی ﷺ کی محبت ، دراصل ہے خدا کی محبت کاشف
خوش اُن کو ہی کر، گر چاہتا ہے کہ رب کی رضا ملے