آقاﷺآقاﷺ جن کا وردِ زباں ہوتا ہے
اُن کے قدموں میں تو سارا جہاں ہوتا ہے
ڈوبے رہتے ہیں عشقِ نبیﷺمیں جو سدا
خیال اُن کو تو دنیا کا پھر کہاں ہوتا ہے
اُن کی چشمِ دل وہ بھی دیکھ لیتی ہے
زمانے والوں سے جو کچھ نہاں ہوتا ہے
کچھ بھی نہ چھپاؤ آقاﷺ کے غلاموں سے
کہ حالِ دل اُن پہ تو ہر اک کاعیاں ہوتا ہے
اُن کی یاد میں جو شب و روز کھوئے رہتے ہیں
ان کے دل کی خوشی کا عجب ہی سماں ہوتا ہے
گزار دیتے ہیں جو عشقِ بنیﷺ میں زندگی کاشف
یہ جہاں اُن کا ہی اور اُن کا ہی وہ جہاں ہو تا ہے